ریلوے یوم معرکہ حق کے حوالے سے10مئی کو تقریب کرے گا

لاہور (بیوروچیف) وفاقی وزیر ریلوے نے 10 مئی ” یومِ معرکہ حق” کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کے انعقاد اور شہدا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔محمد حنیف عباسی کے مطابق ان تقریبات میں ملک کی قیادت، بالخصوص وزیراعظم اور عسکری قیادت بشمول فیلڈ مارشل کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس دن کا مقصد وطن کے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی جرات و بہادری کو خراجِ عقیدت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا جائے گا اور یہ دن قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے طور پر منایا جائیگا۔پاکستان ریلوے کے تحت ملک بھر کے7ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں