لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدمفت سفری سہولت سے4کروڑ شہری مستفید ہوئے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ رائڈرشپ کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ایک ماہ کے دوران تقریباً 4کروڑ مسافروں نے مفت سفری سہولت حاصل کی ہے، میٹرو بس سروسز، اوورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں سے ہر طبقے کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سفری سہولت بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی سے فراہم کی۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مفت سفری سہولت فراہم کرنے پر اظہار تشکرکیا اور متعلقہ افسران کو مسافروں کو تمام سہولیات کی فراہمی اور شکایات دور کرنے کی بھی ہدایت بھی جاری کیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے۔




