فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریورنڈ شاہد ایم پال ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مذہبی ‘سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقا ت کے ذریعے باہمی تعلقات کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ اپنے مصروف دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے گزشتہ روز کانگریس مین گریگور ی جان اسٹینٹن سے خصوصی ملاقات کی ۔گریگوری جان اسٹینٹن ایریزونا کے چوتھے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امریکی نمائندے ہیں اور 2019سے اس عہدے پر فائز ہیں۔وہ ایک امریکی وکیل اور سیا ستدا ن ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں۔ملاقا ت کے دوران ریورنڈ شاہد ایم پال اور کانگریس مین اسٹینٹن نے مذہبی آزادی، کمیونٹی کی شمولیت اور امریکہ و پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید منیر عاصم ‘موجوجودہ حکومت اور پاک افواج کے ساتھ مل کر ہم درست سمت جارہے ہیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔




