ساہیوال (بیوروچیف) ریڑھی بانوں کے مبینہ قبضے، شہری پریشان، انتظامیہ سے فوری کارروا ئی کا مطالبہ.قصبہ نور شاہ، ساہیوال میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بعض ریڑھی بانوں نے مبینہ طور پر سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ محکموں کو شکایات دینے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ شہریوں کے مطابق سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کے باعث روزمرہ آمدورفت دشوار ہو چکی ہے، جبکہ حادثات کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔




