فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر صدارت پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے تحت لون ریکوری (ٹرنچ-I اور ٹرنچ-II) کے حوالے سے ایک اہم آن لائن/فزیکل پراگر یس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس کے دوران پنجاب لائیو سٹاک کارڈکی ریکوری کی مجموعی پیشر فت کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجس میں ٹرنچ-Iاور ٹرنچ-IIکی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ تجزیہ پیش کیا گیا۔ مزید برآں تحصیل اور ہسپتال کی سطح پر ریکوری کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے 70فیصد سے کم ریکوری والے افسران سے کارکردگی میں کمی کی وجوہات دریافت کیں اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ریکوری اہداف کے حصول کے لئے موثر حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریکوری کے عمل کو مزید تیز کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں۔




