اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ 49لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کا آغاز کر دیااور نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منسوخ شدہ،زائدالمیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند ہوں گی، 2017سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز30جون 2025ء کوبند کردی جائیں گی ، 2018میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31جولائی کو بند کی جائیں گی۔ 2019کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31اگست،2020کے شناختی کارڈز کی سمز 30ستمبرکو بند ہوں گی، 2021کے شناختی کارڈز کی سمز 31اکتوبر، 2022کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30نومبر تک بند ہوں گی۔ 2023، 2024 اور 2025میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز 31دسمبر کو بند ہو جائیں گی ۔ ایسے شناختی کارڈز کی مجموعی تعداد 49لاکھ 6ہزار 611ہے جن کی تجدید نہیں ہوئی یا ان کا انتقال ہو چکاہے۔




