فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زائرینِ حرمین شریفین ادائیگی عمرہ اور زیاراتِ مقدسہ کے دوران دلوں میں گھٹن پیدا نہ کریں اور سفر مقدس میں درپیش وقتی مشکلات پر تحمل برداشت کا مظاہرہ کریں تاکہ قرب خدا اور حصول تقویٰ کی جدوجہد کامیاب ہو اور لامعنی فضول باتوں سے مکمل گریز کریں یہ عمل ہی فلاح و نجات کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب جامعہ مسجد لاثانی امین پارک میں فضائلِ حرمین شریفین کانفرنس سے ملک کے ممتاز عالمِ دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا دیار حبیبۖ میں کثرت سے درود و سلام بارگاہ رسالت مآبۖ میں پیش کریں ارضِ مقدسہ پر عقیدت و محبت آداب کے دامن سے چمٹ کر وقت گزار یں اور وطن عزیز پاکستان اور عالمِ اسلام کی ترقی و خوشحالی امت مسلمہ کی عظمت رفتہ پھر میسر ہونے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی دعا کریں اس موقع پر مولانا محمد تنویر طاہر راٹھور اور دیگر 35 عازمینِ عمرہ کو ٹکٹ دیے دیگر مقررین نے سوئے حرم جانے والے زائرین کو خوش قسمت قرار دیا اور اپنا تمام تر وقت یاد الہی میں گزارنے پر زور دیا۔




