زرد تربوز کی کاشت میں اضافہ

حافظ آباد (نامہ نگار) پاکستان کے ضلع حافظ آباد میں زرد تربوز کی کاشت میں اضافہ، منفرد ذائقہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔چاول اورگندم کی پیداوار کے لیے مشہورحافظ آبادمیں اب جدید زرعی تحقیق کے تحت زرد تربوز کی کاشت بھی مقبول ہونے لگی ہے،موسم گرمامیں شہری روایتی سرخ تربوز کیساتھ ساتھ زردتربوز کے منفرد، میٹھے اور رس بھرے ذائقے سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔کاشتکاروں کے مطابق اس سیزن میں پہلی بارجدید اور مہنگے بیج کے ذریعے زرد تربوز کی کاشت کی گئی ہے۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ اس تربوز کی مٹھاس زیادہ، خوشبو منفرد اور ذائقہ روایتی تربوز سے مختلف ہے۔کاشتکاروں نے بتایا کہ زرد تربوز کے بیج اور اسکی کاشت پر اخراجات عام تربوز کیمقابلے میں زیادہ آئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں اس کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث انہیں بہتر منافع کی امید ہے۔مقامی منڈیوں میں زرد تربوزشہریوں کی خصوصی توجہ حاصل کییہوئے ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار اس رنگ کا تربوز دیکھا اور اس کا ذائقہ روایتی تربوز سے زیادہ منفرد اور مزیدار محسوس ہوا۔کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جدید زرعی سہولیات، سبسڈی اور سرپرستی فراہم کی جائے تاکہ اس نئی فصل کی کاشت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ماہرین کیمطابق منفرد رنگ، خوش ذائقہ خصوصیات اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث حافظ آباد کا زرد تربوز مستقبل میں بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے،جو ملکی زراعت اور معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں