زرعی یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعلیمی سیشن 2026ـ27 کے لیے پوسٹ گریجویٹ داخلوں بشمول ایم ایس، ایم ایس سی (آنرز)۔ ایم فل، ایم بی اے ایم بی اے( ایگزیکٹو) ، اور پی ایچ ڈی پروگراموں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 3000امیدواروں نے شرکت کی۔ زرعی یونیو ر سٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر انٹری ٹیسٹ کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا اور امیدواروں کی سہولت کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ وائس چانسلر نے کمیٹی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امتحان کے شفاف، ہموار اور نظم و ضبط کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ ضروری انتظامات کیے جائیں۔ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر محمد خالد بشیر نے کہا کہ دوسرے انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن 10 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے خواہشمند امیدواروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ تاریخ تک درخواست جمع کروا ئیںاور پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زراعت اور جنگلات کے شعبوں میں اپنی نمایاں پوزیشن رکھتی ہے۔ سبجیکٹ رینکنگ 2026 کے مطابق، یہ جامعہ زراعت اور جنگلات میں دنیا بھر میں 33 ویں اور پاکستان کی اسی شعبے میں پہلے نمبر پر ہے، جو اس علمی اور تحقیقی عمدگی کی عکاس ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں