فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوم سائنسز لیب کی بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی جبکہ اجلاس میں ٹریژرر ذیشان اشفاق بخاری، فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر فاروق یوسف شیخ، ایم پی اے عظمیٰ راجہ، ڈین ڈاکٹر عمران پاشا، ڈین ڈاکٹر وقاص وکیل، ڈائریکٹر ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار، ویمن انڈسٹریل ہوم انچارج صدف اقبال و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ویمن انڈسٹریل ہوم اور ڈے کیئر سنٹر میں ڈپلومہ پروگرام اور فیشن اینڈ ہوم ٹیکسٹائل بزنس پلان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔




