زرعی یونیورسٹی میں جدید بائیو آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی منظوری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے سموگ اور فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جدید بائیو آرٹیفیشل ”آکسی جینکس ٹری” ٹیکنالوجی کی منظوری دے دی ہے جسے ماہرین نے صوبے میں ماحول دوست اور سائنسی بنیادوں پر فضائی معیار بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ٹیرا اسپارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ کمپنی کی تیار کردہ ماحول دوست آکسی جینکس ٹری ٹیکنالوجی کو پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے باقاعدہ گرین ٹیکنالوجی سرٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ ایجنسی نے اس نظام کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسے فضائی معیار میں بہتری کے لیے ایک مؤثر اور سائنسی متبادل حل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آکسی جینکس ٹری ایک بائیو آرٹیفیشل آکسیجن پیدا کرنے والا نظام ہے جو فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور مضر ذرات جذب کرنے کیساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول میں آکسیجن کی سطح تیزی سے بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں