زمبابوے اور پاکستان کی سیریز نہ ہونیکا امکان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان اگلے سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کا سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان آنے کا امکان نہیں جب کہ آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کے بجائے صرف تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان اگلے سال سہ ملکی سیریز کی تجویز زیر غور تھی تاہم سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلہ تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں