زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلانے پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار) زگ زیگ کی ٹیکنا لوجی پر بھٹہ منتقل نہ کرنے وا لا بھٹہ مالک مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ انسپکٹر تحفظ ماحو ل ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفا ن خا ن کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 160 گ ب گوجرہ میں فیصل امجد نے بھٹہ خشت بنا رکھا ہے جسے زگ زیگ ٹیکنا لوجی پر منتقل نہیں کیا گیا جو ما حول کو آ لودہ کر رہا ہے جس پر انہو ں نے چھا پہ مار کر بھٹہ کو بغیر زگ زیگ کے چلتا ہوا پایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں