سابق سٹی کونسلر سمیت 5منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مبینہ منشیات فروش ڈیلر شاہ صدام کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 5کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس نے جڑانوالہ پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ نار کر مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر سعودی عرب ائس بھجوانے والے مبینہ آئس ڈیلر شاہ صدام کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے منشیات فروش کی شناخت شاہ صدام ولد احمد یار ساکن 210ر-ب لکھوانہ کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالا منشیات فروش شاہ صدام بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ ہے اور مختلف علاقوں میں چرس و آئس سپلائی کرتا ہے پکڑے جانیوالے منشیات فروش نے جڑانوالہ کے نواحی گاں کی رہائشی 3 خواتین اور اپنے گائوں کے امام مسجد اسکی بیوی کو مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر سعودی عرب ائس بھجوانی تھی سعودی عرب ائیرپورٹ پر پکڑے جانیوالے پر سعودی حکومت نے پکڑی جانیوالی 3خواتین سمیت 5افراد کو 25/25سال کی سزا سنائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ منشیات فروشی کا دھندہ کرنیوالوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب سزا پانے والے افراد کے ورثا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب کی جیل میں قید ہمارے بے گناہ افراد کو رہائی دلوائی جائے۔تھانہ سٹی پولیس نے سابق سٹی کونسلر سمیت 4افراد کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے چار سے زائد ہیروئن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عاطف شہزاد نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سابق سٹی کونسلر سمیت 4افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4کلو 760گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر عاطف شہزاد کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے افراد کی شناخت شفیق،علیم،شکیل اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ پکڑے جانیوالے افراد مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت کرتے تھے جن سے بیک ڈور سورسز بارے معلومات کی جا رہی ہے۔ مذکور کا کہنا ہے کہ عوام الناس اپنے ارد گرد کے ماحول اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جرائم کا خاتمہ عوام الناس کے تعاون سے ممکن ہے پولیس تھانہ سٹی نے پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں