اسلام آباد (بیوروچیف) سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخارسروہی انتقال کرگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخارسروہی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتخار سروہی 1955میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965اور 1971کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1986تا 1988پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ افتخار احمد سروہی 1988تا 1991چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔




