سابق وائس چیئرمین انوار علی شاہ کا بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت وسابق وائس چیئرمین یونین کونسل48 سید انوار علی شاہ کا جواں سالہ بیٹا’ سید وسیم حیدر جیلانی ایڈووکیٹ کا بھانجا ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد یوسی48 کے وائس چیئرمین سید انوار علی شاہ کا25 سالہ بیٹا سید عبدالحنان شاہ فیصل آباد لاء کالج میں فائنل ائیر کا طالب علم تھا اور گزشتہ روز گھر سے ضلع کچہری جا رہا تھا کہ جب وہ ہلال احمر ہسپتال چوک کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سلپ ہونے سے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر روڈ کے دوسری طرف گرا تو ضلع کونسل کی جانب سے آنیوالی کار نے کچل دیا، شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 3 اکتوبر دو بجے دوپہر منصورآباد والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں