گوجرہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوجرہ میاں محمد اسلام عابد علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔مرحوم کو ایک بڑے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کبوترالہ قبرستان میں سپردخا ک کر دیاگیا۔ نماز جنازہ میں ڈویثرن بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ،عہدید ا ر ا ن ، مقامی سیاسی وسماجی ،کاروباری ،وکلائ،ڈاکٹرزسرکاری وغیرسرکاری افسران سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے شخصیات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔مرحوم ہردلعزیزشخصیت کے مالک اورقدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔




