ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک’ دیہاتی لہولہان

ٹھیکری والا(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ عباس پور کے قریب دیہاتیوں نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکہ لگائے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈاکو ہلاک جبکہ دیہاتی بری طرح زخمی ہو گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کے چار رکنی گروہ نے 245 رب عباس پور کے قریب ڈاکوئوں نے چار رکنی گروہ ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ الیاس سے 3500 روپے’ عمیر یوسف سے 5ہزار چھین لئے تو اس دوران غلام شبیر نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تو اس کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے غلام شبیر سکنہ 245 رب اور پکڑا جانے والا ڈاکو بری طرح زخمی ہو گئے تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ تاہم زخمی ڈاکو راستے میں ہی دم توڑ گیا، مرنے والے ڈاکو کی شناخت فیضان ولد یعقوب سکنہ 67 ج ب کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے اسلحہ اور چھینی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی۔ ٹھیکری والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں