سانحہ اکوڑہ خٹک نے پوری قوم کو سوگوار کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سیکرٹری جنرل سید راشد گردیزی، چوہدری ضمیر گجر، صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، میاں راشد حفیظ، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گجر، حافظ غلام علی ودیگر ذمہ داران نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکیاوراس کے نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم حقا نیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکا پاکستان کی سالمیت کو چیلنج ہے۔ پاکستان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کے خلاف بھرپور قومی یکجہتی ملک وقوم کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں