سانحہ پمز نے قوم کے دل چیر کر رکھ دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے سانحہ پمز ہسپتال پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا کہ آج اتنے دن گزر گیے مگر کسی کے پاس ان ماں کا درد بانٹنے کیلے ٹائم ہی نہیںھے کیا کرے ، وزیر ، مشیر،انتظامی افسر شہید ہونے والے بچوں کے گھر گیا،فاتحہ پڑھی؟و الد ین کو دلاسہ دیا؟معصوم جانوں کاضیاع اور حکومت کی مجرمانہ غفلت ونااہلی کا اس سے بڑا کوئی ثبوت نہیں ہو سکتا اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز (PIMS)ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 معصوم بچوں کے جھلس کر لقمہ اجل بن جانے کا سانحہ ایک ایسا اندوہناک المیہ ہے جس نے پوری قوم کے دل چیر کر رکھ دیے ہیں۔ یہ محض ایک حادثہ نہیں، بلکہ ہمارے بوسیدہ اور بے حس نظام کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے، جو حکومتی غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کی کھلی گواہی دے رہا ہے۔جن ماں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو اس امید پر ہسپتال کے بستروں پر لٹایا تھا کہ وہ شفایاب ہو کر لوٹیں گے، انہیں ان کی جلی ہوئی لاشیں سونپ دی گئیں۔ شفا خانے، جو زندگی کی نوید ہوتے ہیں، اگر وہ موت کے کھنڈرات میں تبدیل ہو جائیں تو عوام کس دروازے پر دستک دیں؟ آگ بجھانے والے جدید آلات کی عدم دستیابی، ہنگامی انخلا کے ناقص انتظامات اور عملے کی غیر پیشہ ورانہ تربیت نے اس المیے کو جنم دیا۔اس دل خراش سانحے کے بعد، حسبِ روایت حکومتی ایوانوں سے مذمتی بیانات، تحقیقاتی کمیٹیوں کے قیام اور مالی امداد کے کھوکھلے اعلانات کی صدائیں آ رہی ہیں۔ لیکن کیا چند لاکھ روپے ان ماں کی گودیں دوبارہ ہری کر سکتے ہیں؟ دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں فائر سیفٹی کا کوئی موثر نظام موجود نہ ہونا متعلقہ محکموں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ عوامی صحت کے بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور غیر ضروری منصوبوں کی نذر ہو جاتا ہے، جبکہ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔ ماضی میں ہونے والے ایسے حادثات کی انکوائری رپورٹس آج تک منظرِ عام پر نہیں آئیں، جس کی وجہ سے ذمہ داران بے خوف ہیں۔یہ وقت محض آنسو بہانے کا نہیں، بلکہ کڑے احتساب کا ہے۔ حکومتِ وقت کو چاہیے کہ وہ اس مجرمانہ غفلت میں ملوث ہر چھوٹے بڑے کو کٹہرے میں لائے۔ جب تک اس بے حس نظام کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا جائے گا، تب تک معصوم جانیں اسی طرح قربان ہوتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں