کراچی (بیوروچیف) سانحہ گل پلازا کی تحقیقا تی رپورٹ میں کمیٹی کے صدر تنویر پاستا اور 11سالہ بچے سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چالان کا حصہ نہیں بنائی گئی ہے۔ تحقیقا تی رپورٹ کے مطابق پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ میں کسی بھی قسم کے دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی نفی کرتے ہوئے گل پلازا کی آگ کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے۔




