سانگلہ ہل میں فیبرکس کی دکان میں چوری کی واردات

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے گلی نمبر2 سانگلہ ہل میں ندیم فیبرکس کی دکان میںلاکھوں روپے چوری کی واردات،چور دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہو کر37 روپے نقد اور135 لیڈیز سوٹ چرا کر فرار،چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل شہر کی مارکیٹ ریلوے گلی نمبر2 میںدکان کا مالک ندیم شام کو دکان بند کر کے گھر چلا گیاجب کہ اس کا بھائی دکان کے اوپر رہائش پزیر ہے عمران نے کال کر کے ندیم کو بتایا کہ آ پ کی دکان کا تالا ٹوٹا ہوا ہے او ر دکان کھلی ہے۔ندیم دکان پر گیا تو دیکھا کہ دکان کھلی ہوئی ہے اور نقدی 37 ہزار روپے غائب ہیں اور دکان سے 135 لیڈیز سوٹ کوئی نامعلوم چور لے کر فرار ہو گیا۔کیمرے سے دیکھا گیا تو چور کی تصویر واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔مدعی کی درخواست پر تھانہ سٹی سانگلہ ہل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں