ساہیوال ( بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورچیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی محمدافضل کھوکھر کیوژن صاف ماحول، سرسبزبازار، صحت مندپنجاب کے تحت ساہیوال سہولت بازار میں شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغازکر دیاگیا،مہم کے دوران مختلف اقسام کیسایہ دار اور پھل دارپودے لگا کرماحول کوسرسبز ، آلودگی سے پاک اورشہریوں کیلئے صحت مندبنا نے کے عزم کااظہار کیا گیا ، تقر یب کے دوران بتایاگیاکہ پنجاب سہولت بازاراتھارٹی کی جا نب سے صوبہ بھرکے سہولت بازاروں میں مرحلہ وار دس ہزارسایہ داراورپھل داردرخت لگائے جائیں گے ، ان میں جامن،شہتوت،بکائن،ربڑ پلانٹ، ٹرمینالیا ،چائنا بورڈ اوردیگراقسام کے پودے شامل ہیں،جن کامقصدنہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لانابلکہ شہریوں کوسرسبزماحول فرا ہم کرنابھی ہے،اس موقع پرشہریوں،تاجروں او ر ماڈل بازار آنیوالے خریدارو ں نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیااوراس عزم کااظہار کیا کہ درخت لگانا اوران کی حفاظت کرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،شرکاء کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مؤثر اور دیرپا حل ہے۔،سہولت بازار ساہیوال کیانچارج عبدالمطلب نیاپنے بیان میں کہاکہ صاف ماحول، سرسبز بازار،صحت مند پنجاب صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔




