ساہیوال میں آن لائن رجسٹریشن نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

ساہیوال ( بیورو چیف)ساہیوال میں آن لائن رجسٹریشن نظام پر سوالات، مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات کا مطالبہ ساہیوا ل میں اراضی رجسٹریشن کے آن لائن نظام میں مبینہ سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں موضع حمایتی سے متعلق ایک رجسٹری کھانے کھتونی اور رقبے کے لازمی اندراجات کے بغیر منظور ہونے کے الزامات نے محکمہ ریونیو کے مروجہ طریقہ کار، نگرانی کے نظام اور آڈٹ میکانزم پر متعدد سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ رجسٹری ایک عرضی نویس کی جانب سے آن لائن سٹم میں جمع کرائی گئی، تاہم اس میں اراضی کے بنیادی کو الف، جن میں کھاتہ کھتونی اور رقبے کی تفصیلات شامل تھیں، مبینہ طور پر درج نہیں کی گئیں۔ اس کے باوجود رجسٹری متعلقہ ریونیو افسر کے اکاؤنٹ پر منتقل ہوئی اور بعد ازاں اس کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ رجسٹری کی منظوری کے بعد سائل سے لاکھوں روپے وصول کیے گئے، حالانکہ قانونی ماہرین کے مطابق بنیادی اندراجات کے بغیر ایسی رجسٹری کی بنیاد پر انتقال کا اندراج پیچیدہ قانونی مسائل کو جنم دے سکتا ہے متاثرہ خریدار کا موقف ہے کہ اس نے تعمیر شدہ مکان بمعہ مکمل کورڈ (Covered)ایر یا خریدا تھا، مگر رجسٹری کے دوران مبینہ طور پر عرضی نویں اور بعض متعلقہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے اس کے تعمیر شدہ رقبے کو اصل سے کم ظاہر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں