ساہیوال میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہری خوفزدہ

ساہیوال (بیورو چیف) قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ساہیوال کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف و ہراس کا شکار۔بچوں، خواتین اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل، شہریوں کا ضلعی انتظا میہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ.ساہیوال میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے سنگین مسئلہ بن گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانے سے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اس مسئلے پر مؤثر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، جس کے باعث گلی محلوں، بازاروں، پارکوں اور کھلے میدانوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار برقرار ہے مقامی رہائشیوں کے مطابق آوارہ کتوں کے غول دن اور رات کے مختلف اوقات میں آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں، جس کے باعث خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کا گھروں سے باہر نکلنا خوف کا باعث بن چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد علاقوں میں کتوں کے حملوں اور کاٹنے کے واقعات کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں