ساہیوال (بیورو چیف)شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شدید گرمی، حبس، اور بار بار بجلی کی بندش کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ روزمرہ کے معمولات، تعلیم، صحت، اور کاروبار سب بُری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق، لوڈشیڈنگ کا شیڈول نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے، جبکہ بعض اوقات بندش کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک بھی پہنچ جاتا ہے۔




