ساہیوال (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع کونسل کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس دوران تین غیر قانونی کالونیو ں کے دفاتر سیل کر دیے گئے جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔آپریشن کی نگرانی چیف آفیسر ضلع کونسل خداداد تارڑ اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل نے کی۔ کارروائی محمد پور روڈ اور 90سکس آر روڈ پر قائم غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیمو ں عروج گارڈن، الحرم گارڈن اور کینال سٹی کیخلا ف عمل میں لائی گئی جہاں ضلع کونسل کی ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ کالونی دفاتر کو سیل کر کے مزید تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ترجما ن ضلعی انتظامیہ کے مطابق بغیر این او سی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالی ہاؤ سنگ سوسائٹیز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




