ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں قائم عارضی مویشی منڈی میں رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے آنیوالے بیوپاری اپنے خوبصورت، وزنی جانور لے آئے جبکہ شہری بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لیے منڈی کا رخ کر رہے ہیں شہری بھی گرمی کے با وجود قربانی کا جانور خریدنے کیلئے منڈی کا رخ کر رہے ہیں ۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ رواں سال جا نوروں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے ے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے منڈی میں خصوصاً بکروں کی قیمتیں شہریو ں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، جہاں اعلیٰ نسل کے راج پوری سفید بکرے کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے تک طلب کی جا رہی ہے، جبکہ عام دیسی بکرا بھی 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک، ٹرا نسپورٹ، چارے اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانا مجبوری بن چکا ہے۔ ان کے مطابق منڈی میں جا نوروں کی سپلائی مناسب ہے، مگر خریدار زیادہ تر قیمتیں معلوم کر کے واپس جا رہے ہیں اور خریداری کا رجحان ابھی سست روی کا شکارہے۔دوسری جا نب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں قربا نی کا جا نور خرید ا ایک بڑا مالی چیلنج بن چکا ہے۔




