ساہیوال ( بیورو چیف) شریں والا موڑ کے قریب مبینہ طور پر غیر قانونی تیل ایجنسیوں کا قیام متعلقہ اداروں کی طرف سے مسلسل خاموشی کئی سوالات پیدا کرنے لگے شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔موصول ہونیوالی تفصیلا ت کیمطابق اڈا شریں والا موڑ شیل پٹرول پمپ کیساتھ بنائی گئی غیرقانونی تیل ایجنسی کی کئی بدعنوانیاں سامنے آرہی ہیں اور بڑی تیل کمپنیوں کیلیئے بھی لمحہ فکریہ ہیکہ کس طرح بڑی گاڑیوں سے تیل چوری نکالا جاتا ہے اور پھراسی تیل کو مختلف دوکانوں اور پٹرول پمپ پر سیل کیا جاتا ہے شہریوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے متعلقہ اداروں تک شکایات اور دستیاب معلومات پہنچانے کی کوشش کی، تاہم ان کے مطابق تاحال کوئی واضح کاروائی سامنے نہیں آئی۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی مقام پر ایندھن، ٹرانسپورٹ یا عوامی تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور قانون کے مطابق کارروائی ممکن ہو۔




