ساہیوال میں ٹریفک کے اشارے کئی ماہ سے بند

ساہیوال ( بیورو چیف) شہر میں نصب ٹریفک اشارے کئی ماہ سے بند پڑے ہیں اور کچھ سگنل خراب ہیں ۔ ناقص تاروں کے استعمال اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے سگنل سسٹم جواب دے گیا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ کچھ منصوبوں کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہر کو سہولیات میسر نہیں آ سکیں۔ ٹریفک سگنل بند ہونے سے حادثات میں اضافہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں