ساہیوال میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں ڈکیتی اور چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو نقدی،موبائل اور زیورات لوٹ کر فرارہو گئے جبکہ نوسر بازی کا سلسلہ عروج پر ڈکیتی ،چوری اور نوسرباز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی واردات چک 118 بارہ ایل کے قریب ایک جیولر کے ملازم عثمان سے زیورا ت ، نقدی مو بائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بلال کالونی میں چک87 نو ایل کے پراپرٹی ڈیلرکے بھائی ظفر حسین اور اسکی فیملی سے اسلحہ کے زور پر چار مسلح افرامو بائل ،زیورات چھین کر لے گئے۔ چک 66 پانچ ایل میں فصیل محمودسے ڈاکوئوں نے پستول دکھا کرنقدی چھین لی۔ چک 138 نو ایل میں محمد شعیب سے دوڈا کو گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں