ساہیوال(بیورو چیف ) نقب زن زمینداروں ، وکیل اور بیوپاریو ں کے گھروں سے ایک کروڑ 6لاکھ 61ہزار روپے کی نقدی، زیورات، مویشی لو ٹ کر لے گئے۔ نقب زن محمد پور میں ولی محمد سیکورٹی کمپنی کے سپر وائزر کے آفس سے 5لاکھ روپے مالیت کا اے سی وغیرہ ۔ نا مہ سیال میں نعمان سجاد کے گھر سے ایل سی ڈی گھڑیاں ڈھائی لاکھ روپے ۔ نا مہ سیال میں ہی محمد جعفر وکیل کے گھر سے نقدی زیورات 48لاکھ روپے ۔ امیر آباد سٹی چیچہ وطنی میں منور حسین کے گھر سے نقدی زیورات سا ت لاکھ بیس ہزارروپے ۔ قبر ستان والی گلی گئو شالہ چیچہ وطنی میں عارف علی کے گھر سے دس لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی زیورات ۔ چک 25ٹکڑا زمیندار غلام رسول کے گھر سے انویٹر، مو بائل تین لا کھ 70ہزار روپے ۔ چک 58چار آر میں طلعت شہز ادکے گھر سے تانبہ ما لیت دو لاکھ روپے ۔ چک 56چار آر میں واصف حمید کے گھر سے نقدی، زیورات، مو بائل سات لاکھ روپے۔ محلہ صادق آبادکمیر 120میں حمزہ مظہر کمپنی ملازم کے گھر سے نقدی لوٹ لی گئی۔




