ساہیوال ( بیوروچیف) ساہیوال اڈا بہادر شاہ میں برائلر مرغی فروشوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہریوں کے مطابق دکاندار سرکاری ریٹ سے تقریباً 100 روپے زائد وصول کر رہے ہیں جبکہ ایک کلو کے بجائے صرف 900 گرام گوشت دے کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کر کے مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں نے شکایت کی کہ جب ایک ہزار گرام گوشت خریدا جاتا ہے تو ترازو میں صرف 900 گرام تول کر دیا جاتا ہے، جس سے عوام کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں بھی برائلر گوشت کی زائد قیمت وصولی اور اوورچارجنگ کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ متعدد رپورٹس کے مطابق سرکاری نرخوں کے باوجود کئی علاقوں میں دکاندار مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کرتے ہیں۔




