ساہیوال میں ڈاکوؤں کی وارداتیں،6لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال میں ڈاکوئو ں نے دودھ فروش، زمیندار اور رکشہ ڈرائیور سے لاکھوں روپے مالیت کا موٹر سائیکل، رکشہ، نقدی، سونے کی انگوٹھی اور موبائل فون چھین لیے۔ وارداتوں کے دوران مجموعی طور پر 6 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک 18 چودہ ایل کے قریب تین ڈاکوں نے دودھ فروش محسن مقصود کو گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل ہونڈا، مالیت ایک لاکھ 67 ہزار روپے، موبائل فون اور 6 ہزار 600 روپے نقدی چھین لی۔ شاہ دین چوک بائی پاس پر تین ڈاکوں نے زمیندار محمد عمران کو پستول دکھا کر روک لیا اور 40 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ شاہ کوٹ اور غلہ منڈی نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔دریں اثنا چک 85 چھ آر میں رکشہ ڈرائیور عبدالقادر سے تنویر علی اور اس کے چار ساتھیوں نے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا رکشہ نمبر 1938 بی جی آر زبردستی چھین لیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم تنویر علی کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں