ساہیوال (بیورو چیف) ڈاکو لیڈی بینک آفیسر، بیوپاریوں، ہائی سکیورٹی جیل ملازمین اور زمیندار سے 12 لاکھ 82 ہزار روپے نقدی 2 موٹر سائیکل 5 موبائل چھین کر لے گئے۔ڈا کو گین پوائنٹ پر لیاقت روڈ سے لیڈی بینک آفیسر معصومہ ناصر سے مو بائل نقدی 55 ہزار کا مسٹ یونیورسٹی کے قریب اجمل خاں بیو پاری سے ایک لاکھ دو ہزار روپے کی نقدی۔ چو کی بائی پاس کے قریب راحیل احمد کے چھوٹے بھائی عقیل احمد مو بائل ڈیلر سے موٹر سائیکل نمبر 7860 ایس ایل ایم مالیت دولاکھ روپے اور موبائل تین لاکھ 70 ہزار روپے۔ فرید ٹاون میں چک 139 نو ایل کے ہائی سیکورٹی جیل ملازم محمد جاوید اور ا سکے دوست بلال عالم کا نسٹیبل سے موٹر سائیکل نمبر 2283 45 بی بی ای نقدی 50 ہزار روپے، موٹر سائیکل، دومو بائل اور سروس کارڈ مالیت 3 لاکھ 55 ہزار روپے۔ چک 91 نو ایل موڑ پر محمد اولیس زمیندار سے مو بائل نقدی ہزار روپے اور مال منڈی مویشیاں کمیر سے ایک بیو پاری محمد اصغر سے بکرا اور نقدی ایک لاکھ پانچ ہزار چھین کرلے گئے۔پولیس سول لائنز، غلہ منڈی، فرید ٹاؤن، ڈیرہ رحیم اور کمیر نے معصومہ ناصر، اجمل خاں، راحیل احمد محمد جاوید محمد اولیس اور محمد اصغر کی مدعیت میں 6 مقدمات 356,382,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔




