ساہیوال( بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن”محفوظ پنجاب”کے تحت، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکاما ت کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر، Punjab Probation & Parole Service, Home Department میں 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کے حوالے سے آگاہی و بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء کو ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کا مکمل طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات، والدین /سرپرست کی اجازت، ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ ڈرائیونگ پرمٹ صرف 125cc تک موٹر سائیکل چلانے کے لیے کارآمد ہوگا۔




