ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

ساہیوال (بیورو چیف)ڈاکو بیوپاریوں سے مجموعی طور پر 4لاکھ 85ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔چک 58، پانچ ایل میں محمد ذاکر بیوپاری اپنے بیٹے محمد سانول کے ہمراہ لوڈر رکشہ پر فصل تل 2لاکھ 50ہزار روپے میں فروخت کرکے منڈی سے واپس گھر جارہے تھے کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ان سے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔دوسرے واقعہ میں چک 44، بارہ ایل میں محمد آصف بیوپاری سے دو ڈاکوں نے پستول دکھا کر اس کی ہونڈا موٹر سائیکل نمبر 3036-BNT، مالیت 2لاکھ روپے، نقدی اور 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔ اور فرار ہوگئے۔پولیس یوسف والا اور صدر چیچہ وطنی نے دونوں واقعات کے مقدمات دفعہ 392 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں