ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کمپیوٹر نظام کی فراہمی

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور ٹیسٹ لیبارٹری میں مبینہ طور پر کمپیوٹرائزڈ نظام کی خرابی نے علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ پرچی سسٹم بند ہونے کے باعث لیڈیز اور جینٹس دونوں کی پرچیاں دستی طور پر بنانے کے لیے صرف ایک ملازم تعینات ہونے سے طویل قطاریں لگ گئیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کے مطابق کئی کئی گھنٹے انتظار کے باوجود پرچی کا حصول مشکل بن گیا۔صو ر تحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ڈاکٹروں کی جانب سے ٹیسٹ تجویز کیے جانے کے بعد کمپیوٹر سسٹم بیٹھ جانے اور انٹرنیٹ انتہائی سست ہونے کے باعث لیبارٹری میں بھی لمبی قطاریں روزانہ کا معمول۔ عملے کی کمی نے انتظامی بحران کو مزید بڑھا دیا۔عینی شاہدین کے مطابق حاملہ خواتین،بزرگ شہری،وہیل چیئر پر لائے گئے مریض اور ایمرجنسی میں آنے والے دیگر افراد شدید اذیت سے دوچار رہے جبکہ بروقت علاج میں تاخیر کے باعث مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں شدید بے چینی پائی گئی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے،اضافی عملہ تعینات کیا جائے اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں