ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ،8ملزمان گرفتار

ساہیوال ( بیوروچیف) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری۔پولیس تھانہ فرید ٹاؤن، چوکی کوٹ خادم علی شاہ کے انچارج ایس آئی عامر ملک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے باغی گروپ 333 کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کی سرگرمیوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی تھی اور مقامی شہری ان سے پریشان تھے۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے کے مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں