ساہیوال کے مختلف ہوٹلوں پر غیر معیاری مضر صحت کھانوں کی فروخت

ساہیوال (بیورو چیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص نگرانی کے باعث ساہیوال شہر گیمبر قادرآبادجی ٹی روڈ کے مختلف ہوٹلوں پر غیر معیاری اور مضرِ صحت کھانوں کی فروخت بدستور جاری شہریوں کی صحت کو شدید خطرات پنجاب فوڈ کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوا ل ضلعی انتظامیہ اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص نگرانی کے باعث ساہیوال شہر گیمبر قادرآباد کے جی ٹی روڈ کے مختلف ہوٹلوں پر غیر معیاری اور مضرِ صحت کھانوں کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص صفائی، غیر معیاری اجزاء اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعض افسران اور اہلکار بڑی بڑی سرکاری گاڑیوں میں علاقے کا دورہ کرکے مبینہ طور پر صرف فوٹو سیشن تک محدود رہتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کی باقاعدہ چیکنگ اور غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے بجائے سب اوکے کی رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیمبر قادرآباد جی ٹی روڈ کے ہوٹلوں کی اچانک اور شفاف انسپکشن کرائی جائے، غیر معیاری کھانے کی فروخت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ شہریوں کو مضرِ صحت خوراک سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں