ساہیوال’2پولیس مقابلے،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’3فرار

ساہیوال( بیورو چیف) گزشتہ شب مو ضع کھنڈے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو شہباز شبو بلوچ زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس بہادر شاہ کو اطلا ع ملی کی تین ڈاکوؤں نے واردات کی ہے اور مو ٹر سائیکل نقدی چھین کر جا رہے ہیں جس پر پولیس بہادر شاہ کے انسپکٹر احمد علی تبسم ا پنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری گاڑی نمبر 57ایس ایل جی میں تعاقب کیا ورمو ضع کھنڈے کے قریب تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو گھیر لیا ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ کی پولیس نے حفاظتی اوٹ لے کر جوابی فائرنگ کی فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ رک جا نے کے بعد ایک ڈاکو شہباز شبو بلو چ ولدصاد ق خان ساکن عیدل محمد پور زخمی حالت میں پا یا گیا۔ اسکے قریب پڑی ڈکیتی کی واردات میں چھینی گئی مو ٹر سائیکل نمبری 2377ایس ایل ایم، 30ہزار روپے نقدی اور نا جائز پسٹل بھی برآمد کر لیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔پولیس بہادر شاہ نے احمد علی تبسم ا نسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ 34,411,186,353,324ت پ اور 13اے دو اسلحہ آڈریننس درج کر لیا زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا اور فرار ڈاکوؤں کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی ۔ چک 65پانچ ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مصدق حسین شدید زخمی حالت میں گرفتار ایک فرار ۔ اطلا عات کے مطابق آج صبح پولیس چوکی گمبر کی ٹیم محمد افضل سب انسپکٹر کی قیادت میں گشت پر تھی کہ ایک اطلاع پر پولیس نے دوڈاکو ؤں کا تعاقب کیا تومو ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤںسے سامنا ہو گیا پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کی ،پولیس نے حفا ظتی اوٹ لے کر جوا بی فائرنگ کی فریقین میں گولیوں کا تبادلہ رک جا نے کے بعد ایک ڈاکو مصدق حسین ولد اشرف بلوچ سکنہ 53پانچ ایل شدید زخمی حالت میں پکڑا گیا ۔ جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملز م کے قبضہ سے مو ٹر سائیکل 696او کے اے اور نا جا ئز پسٹل برآمد کر لیا۔پولیس یو سف والا نے محمد افضل سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ 34,186,353,324ت پ 13اے دو اسلحہ آر ڈیننس درج کر کے تفتیش شروع کر دی زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل کر دیا اور فرار ہو نے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں