سبزی و فروٹ منڈی سرگودھا کے ترقیاتی منصوبے شروع

سرگودھا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ذاتی دلچسپی اور موثر حکمت عملی کے باعث نئی سبزی و فروٹ منڈی میں گزشتہ تقریباً 30 سال سے جاری مارکیٹ کمیٹی اور آڑھتیوں کے درمیان دکانوں کی الاٹمنٹ و قیمتوں کا تنازع خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔یہ تنازع نئی سبزی منڈی کے قیام کے وقت پیدا ہوا تھا ، جب دکانوں کی الاٹمنٹ اور قیمتوں کے معاملات پر اختلافات سامنے آئے اور معاملہ عدالتوں تک جا پہنچا۔ گزشتہ تین دہائیوں سے زیر سماعت اس کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی تھی، تاہم موجودہ ڈپٹی کمشنر نے اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے آڑھتیوں اور متعلقہ حکام کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کیے۔ان اجلاسوں کے نتیجے میں ایک متفقہ حل طے پایا، ہر دکان کا رقبہ تقریباً 4.41 مرلہ ہے جبکہ ادائیگی دو سالہ آسان اقساط میں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں