فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA)، فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور اسٹرینتھننگ ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سروس (SAMIS) کے اشتراک سے سبزی کاشتکاروں کے لیے ایک اہم تربیتی نشست کا انعقادکیا گیا، جسکی صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر خالق شامی نے کی، اس تربیتی پروگرام کا مقصدکاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، سبزیوں کی پیداوار، گریڈنگ، پیکنگ اور مارکیٹ تک رسائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔تربیتی نشست گورنمنٹ ماڈل سکول چک نمبر 76 ج ب جودھاں میں منعقد ہوئی، جہاں زرعی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان سبزی کاشتکاروں کو عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔ پروگرام میں شرکا کو سبزیوں کی فروخت کے لیے مثر مارکیٹنگ، جدید رجحانات، منڈی کے نرخوں اور مارکیٹ انفارمیشن تک رسائی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیاگیا،مقررین میں ساجد اقبال سندھو،ڈاکٹر عبدالرحمن خان،ڈاکٹر امتیاز حسین،فخرالفیاض خان،ڈاکٹر محمدعثمان،ودیگرنے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس تربیت کے ذریعے کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے، مارکیٹ کے تقاضوں کو سمجھنے اور جدید زرعی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ محکمہ زراعت کے تحت جاری مارکیٹنگ انفارمیشن سروسز کا مقصد بھی کسانوں کو بروقت اور درست مارکیٹ معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں۔مقررین نے کہا کہ علاقے کے سبزی کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفید تربیتی نشست سے بھرپورفائد ہ اٹھاتے ہوئے آنیوالے دور میں کسانوں کو درپیش مسائل سے بچا جاسکتاہے اور کاشتکارجدید زرعی مارکیٹنگ و پیداواری تکنیکوں سے استفادہ حاصل کرنے خوشحالی کی زندگی جی سکتاہے،




