سب انسپکٹر محمد احمد ریڈر سی ٹی او تعینات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد، ناصر جاوید رانا نے سب انسپکٹر سٹی ٹریفک پولیس محمد احمد کو ریڈر سی ٹی او تعینات کر دیا۔ محمد احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔محمد احمد اس سے قبل بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جن میں او ایس آئی اور ریڈر سی ٹی او فیصل آباد کے فرائض شامل ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ ٹریفک پولیس کے انتظامی امور میں مزید بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگا۔شہر بھر میں ٹریفک نظام کو موثراور منظم بنانے کے لیے ان کی تعیناتی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں