ستھرا پنجاب میں کرپشن کی انکوائری کروائی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی فیصل آباد کے صدر را نا نعیم دستگیر خاں نے کہاہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پرکرپشن کے الزام عائد کرنیوالے ستھرا پنجاب میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن اورارکان اسمبلی کے ملوث ہونے کے انکشافات کی انکوائری کروائیں ۔ میڈیاپر2 ارکان اسمبلی اورایک سابق رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کے ملوث ہونے کی خبریں زیر بحث ہیں ان کے نام صیغہ راز میں رکھنے کی بجائے منظرعام پر لانے کی ضرورت ہے-انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کانام لئے بغیر ان کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ حکومت ان کی ہے وہ انکوائری کروالیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کمپیوٹرائزڈ ہے کرپشن ممکن نہیں ان کاکہناتھاکہ اس پروگرام کے تحت معاشی بدحالی کے شکارلاکھوں خاندانوں کو خوشحال کیاجاتاہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں