ستھرا پنجاب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل ڈالا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ستھرا پنجاب کے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق’ بھتیجا زخمی ہو گیا،حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 560گ ب عربی کی رہائشی خاتون ریحانہ زوجہ ارشد اپنے بھتیجے کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری 1860پر سوار ہو کر گھر سے جڑانوالہ کی جانب آ رہی تھی کہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ پر چک نمبر 237گ ب بھٹہ کے قریب پیچھے سے آنیوالے ستھرا پنجاب کے تیز رفتار ڈمپر نمبری (ایس اے کے012) کے ڈرائیور نے کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکے بھتیجے کو شدید چوٹیں آئی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کو لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس نے ڈمپر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جاں بحق ہونیوالی خاتون کے ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،ایم ڈی ستھرا پنجاب فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں