ستھرا پنجاب کا کچرا پھیلانے کی روک تھام کیلئے ”اینٹری لٹرنگ سکواڈ”متحرک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور صاف ستھرے پنجاب کے ویژن کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی نے شہر میں کچرا پھیلانے کی روک تھام کے لیے ”اینٹی لٹرنگ سکواڈ” کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے اسکواڈ نے چوک گھنٹہ گھر کے علاقے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا جہاں شہریوں اور دکانداروں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔سکواڈ کے اہلکار شہریوں کو کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے سے گریز اور مقررہ کوڑے دانوں کے استعمال کی ترغیب دے رہے ہیں جبکہ دکانداروں کو اپنی دکانوں اور اطراف کے علاقوں کو صاف رکھنے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی کی ہدایت پر شروع کئے گئے اس خصوصی اقدام کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں