ستھرا پنجاب کرپشن کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی جسٹس پارٹی نے ستھرا پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن 2ارکا ن پنجاب اسمبلی اور ایک سابق رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کے ملوث ہونے کے انکشاف پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے-سرکاری آفیسرز کوگرفتارکرکے ان سے کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے مگر حکمران جماعت کے ارکان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں-بانی وصدرمہر غلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ نے جاری بیان میں کہا کہ ڈیجی انٹی کرہشن پنجاب کی رپورٹ میں نام ظاہر کئے گئے ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کواپنی حکومت اور جماعت پرلگے داغ کومٹانے کے لیے قانونی اورسیاسی کارروائی کرنی چاہئے-ان کاکہناتھاکہ ارکانِ اسمبلی کونظراندازکرنالوٹ مار کی اجازت دینے کے مترادف ہے سھتراپنجاب کے سینئر آفیسرزکے لئے ایک ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن حکومتی ارکان کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ جوڈیشل انکوائری میں جب ملزموں کو پیش کیا جائے گاتو وہ سب کچھ بے نقاب کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں