ستیانہ پولیس نے منشیات فروش کو قابو کر لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے منشیات فروش کو حراست میں لیکر 6 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احمد رسول ساکن 34 گ ب کو حراست میں لیکر 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات ہیں جبکہ عوام کے جان و مال حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پولیس تھانہ ستیانہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں