سجل علی کی شادی کی خبروں کی سختی سے تردید

کراچی (شوبز نیوز)اداکارہ سجل علی نے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کسی بھی خبر کا خود بتانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف انسٹاگرام پیجز پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں،دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا، مگر مداح اس افواہ پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی ایسا کچھ ہوا تو میں خود اس بارے میں بتا دوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں